ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابات کے بعد سی پی آئی میں بڑی تبدیلی، ڈی راجہ بنے نئے سیکریٹری جنرل

انتخابات کے بعد سی پی آئی میں بڑی تبدیلی، ڈی راجہ بنے نئے سیکریٹری جنرل

Sun, 21 Jul 2019 22:39:50    S.O. News Service

نئی دہلی،21/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے راجیہ سبھا رکن ڈی راجہ کو پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل ایس سدھاکر ریڈی کا مقام لیا ہے،ان کے سیکرٹری جنرل بننے کی تصدیق خود ایس سدھاکر ریڈی نے کی ہے۔ایس سدھاکر ریڈی نے بتایا کہ راجیہ سبھا رکن ڈی راجہ کو سی پی آئی کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ہفتہ کو ہی ڈی راجہ کے سیکرٹری جنرل بننے کی تصدیق ہو گئی تھی۔قومی کونسل نے میٹنگ میں پہلے ہی ڈی راجہ کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی تھی،جس کے بعد اعلان کارسمی اعلان بھر رہ گئی تھا۔ بتا دیں کہ حال ہی میں ہوئے 2019 لوک سبھا انتخابات میں سی پی آئی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری ریڈی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔استعفیٰ کی وجہ پوچھے جانے پر انہوں نے کہا تھا کہ صحت کی وجوہات سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔سی پی آئی کے ایک لیڈر نے بتایا کہ 18 سے 20 جولائی تک منعقد ی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ اور قومی کونسل کی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا صوبہ وار جائزہ لیا گیا۔اسی دوران نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے اہم ایجنڈے پر بھی بات ہوئی۔انہوں نے پارٹی کی مجلس عاملہ کی طرف سے ریڈی کا استعفیٰ قبول کرلیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صحت کی دیکھ بھال وجوہات سے انہیں پارٹی کی ذمہ داریوں سے ریٹائرمنٹ دیا گیا ہے۔


Share: